Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1711 (مشکوۃ المصابیح)

[1711] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3206)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَان ابْن مَظْعُونٍ أُخْرِجَ بِجَنَازَتِہِ فَدُفِنَ أَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ رَجُلًا أَنْ يَأْتِيَہُ بِحَجَرٍ فَلم يسْتَطع حملہَا فَقَامَ إِلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْہِ. قَالَ الْمُطَّلِبُ: قَالَ الَّذِي يُخْبِرُنِي عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِ ذِرَاعَيْ رَسُولَ اللہِ ﷺ حِينَ حَسَرَ عَنْہُمَا ثُمَّ حَمَلَہَا فَوَضَعَہَا عِنْدَ رَأْسِہِ وَقَالَ: ((أُعَلِّمُ بِہَا قَبْرَ أَخِي وَأَدْفِنُ إِلَيْہِ مَنْ مَاتَ من أَہلِي)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

مطلب بن ابی وداعہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب عثمان بن مظعون ؓ نے وفات پائی،ان کا جنازہ لایا گیا،جب انہیں دفن کر دیا گیا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو حکم فرمایا کہ وہ ایک پتھر آپ کے پاس لائے،وہ آدمی اسے نہ اٹھا سکا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خود اٹھ کر اس طرف گئے آپ نے آستینیں اوپر چڑھائیں،مطلب ؓ بیان کرتے ہیں،جس شخص نے مجھے واقعہ بیان کیا،اس نے کہا،گویا میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بازوؤں کی سفیدی دیکھ رہا ہوں جب آپ نے آستینیں اٹھائی تھیں،پھر آپ نے اس پتھر کو اٹھایا اور اسے ان (عثمان بن مظعون ؓ) کے سر کے پاس رکھ کر فرمایا:’’میں اس کے ذریعے اپنے بھائی کی قبر کے بارے میں بتاؤں گا اور اپنے خاندان میں فوت ہونے والے شخص کو اس کے قریب دفن کروں گا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔