Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1712 (مشکوۃ المصابیح)

[1712] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3220)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ فَقُلْتُ: يَا أُمَّاہُ اكْشِفِي لِي عَنْ قَبْرِ النَّبِيِّ ﷺ وَصَاحِبَيْہِ فَكَشَفَتْ لِي عَنْ ثَلَاثَةِ قُبُورٍ لَا مُشْرِفَةٍ وَلَا لَا طئة مَبْطُوحَةٍ بِبَطْحَاءِ الْعَرْصَةِ الْحَمْرَاءِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں،میں عائشہ ؓ کے پاس گیا تو میں نے کہا: ماں جی! مجھے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں کی قبریں تو دکھا دیں،انہوں نے مجھے تینوں قبریں دکھا دیں،وہ بلند تھیں نہ زمین کے برابر تھیں اور ان پر مقام عرصہ کے سرخ سنگریزے بچھائے ہوئے تھے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔