Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1713 (مشکوۃ المصابیح)
[1713] حسن، رواہ أبو داود (3212) و النسائي (78/4 ح 2003) و ابن ماجہ (1549)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي جَنَازَة رجل من الْأَنْصَار فَانْتَہَيْنَا إِلَی الْقَبْر وَلما يُلْحَدْ بَعْدُ فَجَلَسَ النَّبِيُّ ﷺ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ وَجَلَسْنَا مَعَہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَزَادَ فِي آخِرِہِ: كن علی رؤوسنا الطير
براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں،ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں ایک انصاری شخص کے جنازے میں شریک ہوئے،ہم قبر پر پہنچ گئے،لیکن ابھی لحد تیار نہیں ہوئی تھی،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبلہ رخ ہو کر بیٹھ گئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ بیٹھ گئے۔ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ،اور انہوں نے حدیث کے آخر میں یہ اضافہ نقل کیا ہے: گویا ہمارے سروں پر پرندے ہوں۔حسن۔