Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1733 (مشکوۃ المصابیح)

[1733] إسنادہ صحیح، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (4485) [و أحمد (173/1، [177ح 1531، وسندہ صحیح]، 182)] ٭ ولہ شاھد في صحیح مسلم (2999)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: عَجَبٌ لِلْمُؤْمِنِ: إِنْ أَصَابَہُ خَيْرٌ حمد اللہ وَشَكَرَ وَإِنْ أَصَابَتْہُ مُصِيبَةٌ حَمِدَ اللہَ وَصَبَرَ فالمؤمن يُؤْجَرُ فِي كُلِّ أَمْرِہِ حَتَّی فِي اللُّقْمَةِ يَرْفَعُہَا إِلَی فِي امْرَأَتِہِ. رَوَاہُ الْبَيْہَقِيُّ فِي شعب الْإِيمَان

سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مومن کی عجیب شان ہے،اگر اسے کوئی خیرو بھلائی نصیب ہوتی ہے تو اللہ کی حمد بیان کرتا اور شکر کرتا ہے،اور اگر اسے کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو بھی اللہ کی حمد بیان کرتا ہے اور صبر کرتا ہے،پس مومن اپنے (شکر و صبر کے) ہر معاملے میں اجر پاتا ہے،حتیٰ کہ اس لقمہ پر بھی جو وہ اپنی اہلیہ کے منہ میں ڈالتا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔