Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1735 (مشکوۃ المصابیح)
[1735] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1062)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ كَانَ لَہُ فرطان من متي أَدْخَلَہُ اللہُ بِہِمَا الْجَنَّةَ . فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَمَنْ كَانَ لَہُ فَرَطٌ مَنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ: ((وَمَنْ كَانَ لَہُ فَرَطٌ يَا مُوَفَّقَةُ)) . فَقَالَتْ: فَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَہُ فَرَطٌ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ: ((فَأَنَا فَرَطُ أُمَّتِي لَنْ يُصَابُوا بِمِثْلِي)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میری امت میں سے جس شخص کے دو بچے پیش رو ہوں (یعنی فوت ہو جائیں) تو اللہ ان کی وجہ سے اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ عائشہ ؓ نے عرض کیا،آپ کی امت میں سے جس کا ایک پیش رو ہو؟ آپ نے فرمایا:’’موفّقہ (جس کو توفیق دی گئی ہو)! جس کا ایک پیش رو ہو (وہ بھی جنتی ہے)۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،آپ کی امت میں سے جس کا ایک بھی پیش رو نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں اپنی امت کا پیش رو ہوں گا،انہیں میری مثل کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے کہا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔