Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1736 (مشکوۃ المصابیح)

[1736] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (415/4 ح 19963) والترمذي (1021 و قال: حسن غریب۔) ٭ وقال البیھقي فی السنن الکبری: ’’الضحاک بن عبد الرحمٰن: لم یثبت سماعہ من أبي موسی و عیسی بن سنان: ضعیف‘‘ (284/1۔ 285)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي مُوسَی اشعري قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا مَاتَ وَلَدُ الْعَبْدِ قَالَ اللہُ تَعَالَی لِمَلَائِكَتِہِ: قَبَضْتُمْ وَلَدَ عَبْدِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ. فَيَقُولُ: قَبَضْتُمْ ثَمَرَةَ فُؤَادِہِ؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ. فَيَقُولُ: مَاذَا قَالَ عَبْدِي؟ فَيَقُولُونَ: حَمِدَكَ وَاسْتَرْجَعَ. فَيَقُولُ اللہُ: ابْنُوا لِعَبْدِي بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَسَمُّوہُ بَيت الْحَمد . رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ

ابوموسی اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب بندے کا بچہ فوت ہو جاتاہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے: کیا تم نے میرے بندے کے بچے (کی روح) کو قبض کر لیا؟ وہ عرض کرتے ہیں،جی ہاں،پھر وہ پوچھتا ہے: کیا تم نے اس کے ثمر قلب (جگر گوشہ کی روح) کو قبض کر لیا؟ وہ عرض کرتے ہیں،جی ہاں،اللہ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے کیا کہا تھا؟ وہ عرض کرتے ہیں،اس نے تیری حمد بیان کی اور (انا للہ وانا الیہ راجعون) پڑھا تھا،پھر اللہ فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام بیت الحمد رکھو۔‘‘ ضعیف۔