Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1737 (مشکوۃ المصابیح)
[1737] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1073) و ابن ماجہ (1602) ٭ قال البیھقي: ’’تفرد بہ علي بن عاصم وھو أحد ما أنکر علیہ‘‘ (59/4) و ھو ضعیف (تقدم: 1177) و لہ متابعات ضعیفۃ۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((من عَزَّی مُصَابًا فَلَہُ مِثْلُ أَجْرِہِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ الرَّاوِي وَقَالَ: وَرَوَاہُ بَعْضُہُمْ عَنْ مُحَمَّد بن سوقة بِہَذَا الْإِسْنَاد مَوْقُوفا
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص کسی مصیبت زدہ شخص کو تسلی دیتا ہے تو اسے بھی اس کی مثل اجر ملتا ہے۔‘‘ ترمذی،ابن ماجہ۔اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے،اور ہم علی بن عاصم سے مروی حدیث سے اسے مرفوع جانتے ہیں،اور انہوں نے (امام ترمذی) نے فرمایا: ان میں سے بعض نے اسے محمد بن سوقہ سے اسی سند کے ساتھ موقوف روایت کیا ہے۔ضعیف۔