Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1740 (مشکوۃ المصابیح)

[1740] متفق علیہ، رواہ البخاري (1291) و مسلم (933/28)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم يَقُول: ((من نِيحَ عَلَيْہِ فَإِنَّہُ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْہِ يَوْم الْقِيَامَة))

مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جس شخص پر نوحہ کیا جائے تو اس پر نوحہ کیے جانے کے باعث روز قیامت اسے عذاب دیا جائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔