Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1752 (مشکوۃ المصابیح)

[1752] رواہ مسلم (2635/154) و أحمد (488/2ح 10330)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَہُ: مَاتَ ابْنٌ لِي فَوَجَدْتُ عَلَيْہِ ہَلْ سَمِعْتَ مِنْ خَلِيلِكَ صَلَوَاتُ اللہِ عَلَيْہِ شَيْئًا يَطَيِّبُ بِأَنْفُسِنَا عَنْ مَوْتَانَا؟ قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُہُ ﷺ قَالَ: ((صِغَارُہُمْ دَعَامِيصُ الْجَنَّةِ يلقی أحدہم أَبَاہُ فَيَأْخُذ بِنَاحِيَةِ ثَوْبِہِ فَلَا يُفَارِقُہُ حَتَّی يُدْخِلَہُ الْجَنَّةَ)) . رَوَاہُ مُسلم وَأحمد وَاللَّفْظ لَہُ

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ان سے کہا کہ میرا بیٹا فوت ہو گیا تو میں نے اس پر بہت غم کیا،کیا آپ نے اپنے خلیل صلوات اللہ علیہ و سلامہ سے کوئی ایسی چیز سنی ہے جس سے ہم اپنے فوت شدگان کے بارے میں اپنے دلوں کو خوش کر لیں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ان کے چھوٹے بچے جنت کے کیڑے ہوں گے،ان میں سے ایک اپنے والد سے ملاقات کرے گا تو وہ اسے کپڑے کے کنارے سے پکڑ لے گا،پھر وہ اس سے الگ نہیں ہو گا حتیٰ کہ وہ اسے جنت میں لے جائے گا۔‘‘ مسلم،احمد،اور الفاظ مسند احمد کے ہیں۔رواہ مسلم و احمد۔