Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1753 (مشکوۃ المصابیح)
[1753] رواہ البخاري (101)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ ذَہَبَ الرِّجَالُ بِحَدِيثِكَ فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ نَفْسِكَ يَوْمًا نَأْتِيكَ فِيہِ تُعَلِّمُنَا مِمَّا عَلَّمَكَ اللہُ. فَقَالَ: ((اجْتَمِعْنَ فِي يَوْمِ كَذَا وَكَذَا فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا)) فَاجْتَمَعْنَ فَأَتَاہُنَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَعَلَّمَہُنَّ مِمَّا عَلَّمَہُ اللہُ ثُمَّ قَالَ: ((مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ تُقَدِّمَ بَيْنَ يَدَيْہَا من وَلَدہَا ثَلَاثَة إِلَّا كَانَ لَہَا حِجَابا ن النَّارِ)) فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْہُنَّ: يَا رَسُولَ اللہِ أَوِ اثْنَيْنِ؟ فَأَعَادَتْہَا مَرَّتَيْنِ. ثُمَّ قَالَ: ((وَاثْنَيْنِ وَاثْنَيْنِ وَاثْنَيْنِ)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! آپ کی حدیث کے معاملے میں مرد حضرات سبقت لے گئے،آپ ہمارے لیے بھی ایک دن مقرر فرما دیں،جس روز ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوں آپ ہمیں وہ تعلیم دیں جو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دی ہے،آپ نے فرمایا:’’آپ فلاں فلاں دن فلاں فلاں جگہ جمع ہو جایا کریں۔‘‘ پس وہ اکٹھی ہو گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو آپ نے اللہ کی تعلیمات میں سے انہیں کچھ تعلیمات دیں،پھر فرمایا:’’تم میں سے جس کے تین بچے فوت ہو جائیں تو وہ اس کے لیے جہنم سے حجاب بن جائیں گے‘‘ ان میں سے کسی عورت نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اگر دو ہوں؟ اس نے دو مرتبہ یہ بات کہی،پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر دو ہوں،اگر دو ہوں،اگر دو ہوں۔‘‘ رواہ البخاری۔