Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1754 (مشکوۃ المصابیح)
[1754] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (241/5ح 22441) و ابن ماجہ (1609) ٭ یحیی بن عبید اللہ التیمي ضعیف۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يُتَوَفَّی لَہُمَا ثَلَاثَةٌ إِلَّا أَدْخَلَہُمَا اللہُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِہِ إِيَّاہُمَا)) . فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہ أَو اثْنَان؟ قَالَ: ((أواثنان)) . قَالُوا: أَوْ وَاحِدٌ؟ قَالَ: ((أَوْ وَاحِدٌ)) . ثُمَّ قَالَ: ((وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ إِنَّ السِّقْطَ لَيَجُرُّ أُمَّہُ بِسَرَرِہِ إِلَی الْجَنَّةِ إِذَا احْتَسَبَتْہُ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَرَوَی ابْنُ مَاجَہْ مِنْ قَوْلِہِ: ((وَالَّذِي نَفسِي بِيَدِہِ))
معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس مسلمان والدین کے تین بچے فوت ہو جائیں تو اللہ ان پر اپنا فضل و کرم فرماتے ہوئے انہیں جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اگر دو ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر دو ہوں‘‘ انہوں نے پھر عرض کیا،اگر ایک ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر ایک ہو تب بھی۔‘‘ پھر فرمایا:’’اس ذات کی قسم: جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! نامکمل بچہ اپنی ماں کو اپنی آنول (ناف) سے کھینچ کر جنت میں لے جائے گا،بشرطیکہ وہ اس (کی وفات) پر صبر کرے۔‘‘ احمد،ابن ماجہ نے ((والذی نفسی بیدہ)) سے آخر تک حدیث روایت کی ہے۔ضعیف۔