Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1755 (مشکوۃ المصابیح)
[1755] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1061) و ابن ماجہ (1606) ٭ أبو عبیدۃ لم یسمع من أبیہ و أبو محمد مولی عمر: مجھول۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: من قَدَّمَ ثَلَاثَةً مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ: كَانُوا لَہُ حِصْنًا حَصِينًا مِنَ النَّارِ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ. قَالَ: ((وَاثْنَيْنِ)) . قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ أَبُو الْمُنْذِرِ سَيِّدُ الْقُرَّاءِ: قدمت وَاحِد. قَالَ: ((وَوَاحِد)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيث غَرِيب
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کے تین نا بالغ بچے فوت ہو جائیں تو وہ اس کے لیے جہنم سے مضبوط حصار بن جائیں گے۔‘‘ ابوذر ؓ نے عرض کیا: میرے دو بچے فوت ہوئے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’دو بھی۔‘‘ سیدالقراء ابومنذر ابی بن کعب ؓ نے عرض کیا،میرا ایک بچہ فوت ہوا ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ایک بھی۔‘‘ ترمذی،ابن ماجہ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ضعیف۔