Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1762 (مشکوۃ المصابیح)

[1762] رواہ مسلم (977/106)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((نَہَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوہَا وَنَہَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِي فَوْقَ ثَلَاثٍ فَأَمْسِكُوا مَا بَدَا لَكُمْ وَنَہَيْتُكُمْ عَنِ النَّبِيذِ إِلَّا فِي سِقَاءٍ فَاشْرَبُوا فِي الْأَسْقِيَةِ كُلِّہَا وَلَا تشْربُوا مُسكرا)) . رَوَاہُ مُسلم

بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا،(اب) ان کی زیارت کیا کرو،میں نے تمہیں تین دن سے زائد قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا،اب جس قدر ضرورت محسوس کرو اسے رکھو،میں نے مشکیزے کے علاوہ نبیذ بنانے سے تمہیں منع کیا تھا،تم تمام برتنوں میں نبیذ بنا سکتے ہو،لیکن نشہ آور مشروب استعمال نہ کرو۔‘‘ رواہ مسلم۔