Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1763 (مشکوۃ المصابیح)

[1763] رواہ مسلم (976/106)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: زَارَ النَّبِيُّ ﷺ قَبْرَ أُمِّہِ فَبَكَی وَأَبْكَی مَنْ حَوْلَہَ فَقَالَ: ((اسْتَأْذَنْتُ رَبِّي فِي أَن أسْتَغْفر لَہَا فَلم يُؤذن لي ن وَاسْتَأْذَنْتُہُ فِي أَنْ أَزُورَ قَبْرَہَا فَأُذِنَ لِي فَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّہَا تُذَكِّرُ الْمَوْتَ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی تو آپ خود بھی روئے اور اپنے آس پاس والوں کو بھی رلایا،پھر فرمایا:’’میں نے ان کی مغفرت طلب کرنے کے متعلق اپنے رب سے اجازت طلب کی تو مجھے اس کی اجازت نہ ملی،پھر میں نے ان کی قبر کی زیارت کے متعلق اس سے اجازت طلب کی تو مجھے اجازت مل گئی،پس تم قبروں کی زیارت کیا کرو،کیونکہ وہ موت یاد دلاتی ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔