Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1764 (مشکوۃ المصابیح)
[1764] رواہ مسلم (975/104)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُعَلِّمُہُمْ إِذَا خَرَجُوا إِلَی الْمَقَابِرِ: ((السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَہْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللہُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ نَسْأَلُ اللہَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ
بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب وہ قبرستان جانے کا ارادہ کرتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمؑ انہیں یہ دعا سکھایا کرتے تھے:’’مومن اور مسلمان گھر والوں پر سلامتی ہو،اگر اللہ نے چاہا تو ہم تمہارے ساتھ ملنے والے ہیں،ہم اپنے اور تمہارے لیے اللہ سے عافیت طلب کرتے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔