Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1767 (مشکوۃ المصابیح)

[1767] رواہ مسلم (974/103)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: كَيْفَ أَقُولُ يَا رَسُولَ اللہِ؟ تَعْنِي فِي زِيَارَةِ الْقُبُورِ قَالَ: قُولِي: السَّلَامُ عَلَی أَہْلِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَيَرْحَمُ اللہُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا وَالْمُسْتَأْخِرِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللہُ بِكُمْ للاحقون . رَوَاہُ مُسلم

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! زیارت قبور کے موقع پر میں کیسے دعا کروں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ دعا کریں: مومن اور مسلمان گھر والوں پر سلامتی ہو،اللہ ہم سے آگے جانے والوں اور ہم سے پیچھے رہ جانے والوں پر رحم فرمائے،اور اگر اللہ نے چاہا تو بے شک ہم بھی تم سے ملنے والے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔