Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1777 (مشکوۃ المصابیح)

[1777] متفق علیہ، رواہ البخاري (1497) و مسلم (1078/176)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدُ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا أَتَاہُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِہِمْ قَالَ: ((اللہُمَّ صلی علی آل فلَان)) . فَأَتَاہُ أبي بِصَدَقَتِہِ فَقَالَ: ((اللہُمَّ صلی اللہ علی آل أبي أوفی)) وَفِي رِوَايَة: إِذا أَتَی الرجل النَّبِي بِصَدَقَتِہِ قَالَ: ((اللہُمَّ صلي عَلَيْہِ))

عبداللہ بن ابی اوفی ؓ بیان کرتے ہیں،جب کوئی قوم نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس صدقہ لے کر آتی تو آپ دعا فرماتے:’’اے اللہ! فلاں کی آل پر رحمت فرما۔‘‘ جب میرے والد صدقہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! ابو اوفی کی آل پر رحمت فرما۔‘‘ بخاری،مسلم۔ایک روایت میں ہے: جب کوئی آدمی اپنا صدقہ لے کر نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے:’’اے اللہ! اس پر رحمت فرما۔‘‘ متفق علیہ۔