Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1782 (مشکوۃ المصابیح)
[1782] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (1588) ٭ صخر بن إسحاق: لین، و عبد الرحمٰن بن جابر: مجھول، و حدیث مسلم (989) یغني عنہ، انظر الحدیث الآتي (1783)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((سَيَأْتِيكُمْ رُكَيْبٌ مُبَغَّضُونَ فَإِذا جاؤكم فَرَحِّبُوا بِہِمْ وَخَلُّوا بَيْنَہُمْ وَبَيْنَ مَا يَبْتَغُونَ فَإِنْ عَدَلُوا فَلِأَنْفُسِہِمْ وَإِنْ ظَلَمُوا فَعَلَيْہِمْ وَأَرْضُوہُمْ فَإِنَّ تَمَامَ زَكَاتِكُمْ رِضَاہُمْ وَلْيَدْعُوا لَكُمْ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
جابر بن عتیک ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عنقریب کچھ سوار (چھوٹے قافلہ کی صورت میں) تمہارے پاس آئیں گے جن کو تم نا پسند کرو گے،اگر وہ تمہارے پاس آئیں تو انہیں خوش آمدید کہنا،اور (زکوۃ کی مد میں) جو وہ چاہیں انہیں لینے دینا،اگر وہ انصاف کریں گے تو اپنے فائدہ کے لیے اور اگر وہ ظلم کریں گے تو وہ ان کی جان پر ہو گا،اور انہیں خوش کر دو،کیونکہ تمہاری زکوۃ کا اتمام ان کی رضا مندی ہے،اور انہیں تمہارے حق میں دعا کرنی چاہیے۔‘‘ ضعیف۔