Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1783 (مشکوۃ المصابیح)

[1783] صحیح، رواہ أبو داود (1589) [و مسلم: 989/29]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ: جَاءَ نَاسٌ يَعْنِي مِنَ الْأَعْرَابِ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالُوا: إِنَّ نَاسًا مِنَ المصدقين يَأْتُونَا فيظلمونا قَالَ: فَقَالَ: ((أَرْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ وَإِنْ ظُلِمْتُمْ)) رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

جریر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں،کچھ اعرابی رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کیا: صدقہ وصول کرنے والے کچھ لوگ ہمارے پاس آتے ہیں تو وہ ہم پر ظلم کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اپنے صدقہ وصول کرنے والوں کو خوش کرو۔‘‘ انہوں نے عرض کیا۔اللہ کے رسول! خواہ وہ ہم پر ظلم کریں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اپنے صدقہ وصول کرنے والوں کو خوش کرو خواہ تم پر ظلم کیا جائے۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد۔