Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1786 (مشکوۃ المصابیح)
[1786] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1591)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ وَلَا تُؤْخَذُ صَدَقَاتُہُمْ إِلَّا فِي دُورِہِمْ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’زکوۃ وصول کرنے والا زکوۃ سے دور بیٹھ کر مال زکوۃ اپنے پاس بلائے نہ زکوۃ دینے والے اپنا مال اپنے گھروں سے دور لے جائیں اور صدقات ان کے گھروں میں وصول کیے جائیں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔