Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1789 (مشکوۃ المصابیح)

[1789] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (641) ٭ و للحدیث طرق کلھا ضعیفۃ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: ((أَلَا مَنْ وَلِيَ يَتِيمًا لَہُ مَالٌ فَلْيَتَّجِرْ فِيہِ وَلَا يَتْرُكْہُ حَتَّی تَأْكُلَہُ الصَّدَقَةُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: فِي إِسْنَادِہِ مقَال: لِأَن الْمثنی بن الصَّباح ضَعِيف

عمر بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا:’’سن لو جو شخص کسی یتیم کا سرپرست بنے اور یتیم کا کچھ مال ہو تو وہ اس سے تجارت کرے اور اسے ایسے ہی پڑا نہ رہنے دے کہ زکوۃ ہی اسے ختم کر دے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: اس کی سند میں کلام ہے،کیونکہ مثنی بن صباح ضعیف ہیں۔ضعیف۔