Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1792 (مشکوۃ المصابیح)
[1792] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (3012 و قال: حسن صحیح۔) والنسائي (11/5 ح 2443) و ابن ماجہ (1784)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَا مِنْ رَجُلٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِہِ إِلَّا جَعَلَ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي عُنُقِہِ شُجَاعًا)) ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا مِصْدَاقَہُ مِنْ كِتَابِ اللہِ: (وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يبلخون بِمَا آتَاہُم اللہ من فَضلہ) الْآيَة. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَہ
ابن مسعود ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ نے فرمایا:’’جو شخص اپنے مال کی زکوۃ ادا نہیں کرتا تو اللہ روز قیامت اسے اس کی گردن میں اژدھا بنا دے گا،پھر آپ نے اس کے مصداق اللہ عزوجل کی کتاب سے تلاوت فرمائی:’’جو لوگ اللہ کے عطا کیے ہوئے مال میں بخل کرتے ہیں،وہ گمان نہ کریں،،،،،‘ آخر تک۔صحیح،رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔