Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1808 (مشکوۃ المصابیح)
[1808] صحیح، رواہ الترمذي (635) ٭ و أصلہ عند البخاري (1466) و مسلم (1000)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللہِ قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ: ((يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَہْلِ جَہَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن مسعود ؓ کی اہلیہ زینب ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا تو فرمایا:’’خواتین کی جماعت! صدقہ کرو،خواہ اپنے زیورات سے کرو،کیونکہ روز قیامت جہنم میں تم زیادہ ہوں گی۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی۔