Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1813 (مشکوۃ المصابیح)
[1813] إسنادہ ضعیف، رواہ الدارقطني (94/2۔ 95 ح 1890) ٭ فیہ الصقر بن حبیب و أحمد بن الحارث البصري: ضعیفان۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ وَلَا فِي الْعَرَايَا صَدَقَةٌ وَلَا فِي أَقَلَّ مِنْ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ وَلَا فِي الْعَوَامِلِ صَدَقَةٌ وَلَا فِي الْجَبْہَةِ صَدَقَةٌ)) . قَالَ الصَّقْرُ: الْجَبْہَةُ الْخَيل وَالْبِغَال وَالْعَبِيد. رَوَاہُ الدَّارَقُطْنِيّ
علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سبزیوں،عطیہ کردہ پھل دار درختوں،پانچ وسق سے کم اناج،استعمال میں آنے والے مویشیوں اور ’’جبھہ‘‘ پر زکوۃ نہیں۔‘‘ صقر راوی نے بتایا:’’جبھہ‘‘ سے گھوڑے،خچر اور غلام مراد ہیں۔ضعیف۔