Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1815 (مشکوۃ المصابیح)
[1815] متفق علیہ، رواہ البخاري (1503) و مسلم (984/212)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: فَرَضَ رَسُولُ اللہِ ﷺ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ عَلَی الْعَبْدِ وَالْحُرِّ وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَی وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَأَمَرَ بِہَا أَنْ تُؤَدَّی قَبْلَ خُرُوجِ النَّاس إِلَی الصَّلَاة
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کے ہر غلام و آزاد،مرد و عورت اور چھوٹے بڑے پر،ایک صاع کھجور یا ایک صاع (تقریباً اڑھائی کلو) جو صدقہ فطر فرض فرمایا،اور اس کے متعلق حکم فرمایا کہ اسے نماز عید کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ادا کر دیا جائے۔متفق علیہ۔