Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1819 (مشکوۃ المصابیح)

[1819] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (674 و قال: غریب حسن۔) ٭ ابن جریج مدلس و عنعن۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ بَعَثَ مُنَادِيًا فِي فِجَاجِ مَكَّةَ: ((أَلَا إِنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ وَاجِبَةٌ عَلَی كُلِّ مُسْلِمٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَی حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ سِوَاہُ أَوْ صَاع من طَعَام)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک منادی کرنے والے کو مکہ کے بازاروں میں بھیجا کہ وہ اعلان کرے:’’سن لو! صدقہ فطر دو مد (تقریباً سوا کلو) گندم یا ایک صاع دوسرا اناج ہر مسلمان مرد و زن،آزاد و غلام اور چھوٹے بڑے پر واجب ہے۔‘‘ ضعیف۔