Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1824 (مشکوۃ المصابیح)
[1824] متفق علیہ، رواہ البخاري (2576) و مسلم (1077/175)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْہُ: ((أَہَدْيَةٌ أَمْ صَدَقَةٌ؟)) فَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ: قَالَ لِأَصْحَابِہِ: ((كُلُوا)) وَلَمْ يَأْكُلْ وَإِنْ قِيلَ: ہَدِيَّةٌ ضَرَبَ بِيَدِہِ فَأَكَلَ مَعَہم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کوئی کھانے کی چیز پیش کی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے متعلق دریافت فرماتے:’’کیا یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟‘‘ اگر بتایا جاتا کہ صدقہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ سے فرماتے:’’تم کھاؤ۔‘‘ اور آپ خود نہ کھاتے،اور اگر بتایا جاتا کہ ہدیہ ہے تو آپ اپنا ہاتھ بڑھاتے اور ان کے ساتھ کھاتے۔متفق علیہ۔