Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1828 (مشکوۃ المصابیح)
[1828] متفق علیہ، رواہ البخاري (1479) و مسلم (1039/101)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَيْسَ الْمِسْكِينُ الَّذِي يَطُوفُ عَلَی النَّاسِ تَرُدُّہُ اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ وَالتَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ وَلَكِنَّ الْمِسْكِينَ الَّذِي لَا يَجِدُ غِنًی يُغْنِيہِ وَلَا يُفْطَنُ بِہِ فَيُتَصَدَّقَ عَلَيْہِ وَلَا يَقُومُ فَيَسْأَلَ النَّاس))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مسکین وہ نہیں جو ایک یا دو لقموں یا ایک دو کھجوروں کی خاطر لوگوں سے سوال کرتا پھرے،لیکن مسکین وہ ہے جو اس قدر خوشحال نہیں کہ وہ اسے بے نیاز کر دے اور اس کے متعلق پتہ بھی نہ چلے کہ اس پر صدقہ کیا جا سکے اور وہ لوگوں سے مانگے بھی نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔