Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1829 (مشکوۃ المصابیح)

[1829] صحیح، رواہ الترمذي (657 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (1650) والنسائي (107/5 ح 2513)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَی الصَّدَقَةِ فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ: اصْحَبْنِي كَيْمَا تُصِيبُ مِنْہَا. فَقَالَ: لَا حَتَّی أَتَی رَسُولَ اللہِ ﷺ فَأَسْأَلَہُ. فَانْطَلَقَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَسَأَلَہُ فَقَالَ: ((إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا وَإِنَّ مَوَالِيَ الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِہِمْ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

ابورافع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بنو مخزوم قبیلے کے ایک شخص کو صدقات وصول کرنے کے لیے بھیجا تو اس نے ابورافع سے کہا،آپ میرے ساتھ چلیں تاکہ آپ بھی اس میں سے حاصل کریں،تو انہوں نے کہا: نہیں،حتیٰ کہ میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ سے دریافت کر لوں،وہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے دریافت کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں،کیونکہ قوم کے آزاد کردہ غلام بھی انہی (قوم) کے زمرے میں آتے ہیں۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔