Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1849 (مشکوۃ المصابیح)
[1849] إسنادہ صحیح، رواہ مالک (999/2 ح 1949) و أبو داود (1627) والنسائي (98/5۔ 99 ح 2597)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ سَأَلَ مِنْكُمْ وَلَہُ أُوقِيَّةٌ أَوْ عَدْلُہَا فَقَدْ سَأَلَ إِلْحَافًا)) . رَوَاہُ مَالك وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
عطاء بن یسار ؒ بنو اسد قبیلے کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے جو شخص اوقیہ یا اس کے مساوی چاندی کی ملکیت رکھنے کے باوجود سوال کرتا ہے تو وہ چمٹ کر سوال کرنے والوں کے زمرے میں آتا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ مالک و ابوداؤد و النسائی۔