Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1854 (مشکوۃ المصابیح)
[1854] صحیح، رواہ أبو داود (1647) [والبخاري (7163 مطولاً) و مسلم (1045/112)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن ابْن السَّاعِدِيّ الْمَالِكِي أَنہ قَالَ: استعملني عمر بن الْخطاب رَضِي اللہ عَنْہُم عَلَی الصَّدَقَةِ فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْہَا وَأَدَّيْتُہَا إِلَيْہِ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ فَقُلْتُ إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّہِ وَأجْرِي علی اللہ فَقَالَ خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَعَمَّلَنِي فَقُلْتُ مِثْلَ قَوْلِكَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئا من غير أَن تسْأَل فَكل وَتصدق)) . رَوَاہُ مُسلم وَأَبُو دَاوُد
ابن ساعدی ؒ بیان کرتے ہیں،عمر ؓ نے مجھے صدقات وصول کرنے پر مامور فرمایا،جب میں اس (کام) سے فارغ ہوا،اور وہ ان کے سپرد کر دیے تو انہوں نے تنخواہ لینے کے لیے مجھے حکم فرمایا،تو میں نے عرض کیا،میں نے تو محض اللہ کی خاطر یہ کام کیا تھا اور میرا اجر اللہ کے ذمے ہے،انہوں نے فرمایا،جو دیا جائے اسے قبول کر،کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں یہ کام کیا تھا تو آپ نے بھی مجھے تنخواہ پیش کی تو میں نے بھی تمہاری طرح ہی عرض کیا تھا،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا تھا:’’جب بن مانگے کوئی چیز تمہیں دی جائے تو اسے کھاؤ اور صدقہ کرو۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد۔