Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1857 (مشکوۃ المصابیح)
[1857] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (1643) و النسائي (96/5 ح 2591)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ يَكْفُلُ لِي أَنْ لَا يَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا فَأَتَكَفَّلَ لَہُ بِالْجَنَّةِ؟)) فَقَالَ ثَوْبَانُ: أَنَا فَكَانَ لَا يَسْأَلُ أَحَدًا شَيْئا. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
ثوبان ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص مجھے ضمانت دے کہ وہ لوگوں سے کوئی چیز نہیں مانگے گا تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں‘‘ ثوبان ؓ نے عرض کیا،میں (ضمانت دیتا ہوں) اور آپ کسی سے کوئی چیز نہیں مانگتے تھے۔صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی۔