Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1865 (مشکوۃ المصابیح)

[1865] رواہ مسلم (2578/56)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: اتَّقُوا الظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَاتَّقُوا الشُّحَّ فَإِنَّ الشُّحَّ أَہْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ: حَمَلَہُمْ عَلَی أَنْ سَفَكُوا دِمَاءَہُمْ وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمہمْ . رَوَاہُ مُسلم

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ظلم سے بچو،کیونکہ ظلم روز قیامت اندھیروں کا باعث ہو گا،اور مزید کی حرص (بخل) سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا،اور باہم قتل و غارت کرنے اور محارم کو حلال کرنے پر انہیں آمادہ کیا۔‘‘ رواہ مسلم۔