Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1866 (مشکوۃ المصابیح)

[1866] متفق علیہ، رواہ البخاري (1411) و مسلم (1011/58)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَہْبٌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: تصدقوا فَإِنَّہُ يَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ يَمْشِي الرَّجُلُ بِصَدَقَتِہِ فَلَا يَجِدُ مَنْ يَقْبَلُہَا يَقُولُ الرَّجُلُ: لَوْ جِئْت بہَا بِالْأَمْسِ لَقَبِلْتُہَا فَأَمَّا الْيَوْمَ فَلَا حَاجَةَ لِي بہَا

حارثہ بن وہب ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’صدقہ کیا کرو کیونکہ تم پر ایسا وقت بھی آئے گا کہ آدمی اپنا صدقہ لیے پھرے گا لیکن وہ ایسا شخص نہیں پائے گا جو اسے قبول کر لے،آدمی (جس کے پاس وہ جائے گا) کہے گا: اگر تم کل اسے لے آتے تو میں اسے قبول کر لیتا جبکہ آج مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔