Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1868 (مشکوۃ المصابیح)
[1868] متفق علیہ، رواہ البخاري (6638) و مسلم (990/30)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: انْتَہَيْتُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ جَالِسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ فَلَمَّا رَآنِي قَالَ: ((ہُمُ الْأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ)) فَقُلْتُ: فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي مَنْ ہُمْ؟ قَالَ: ہُمُ الْأَكْثَرُونَ أَمْوَالًا إِلَّا مَنْ قَالَ: ہَكَذَا وَہَكَذَا وَہَكَذَا مِنْ بَين يَدَيْہِ وَمن خَلفہ وعني مينہ وَعَن شِمَالہ وَقَلِيل مَا ہم
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ کعبہ کے سائے تلے تشریف فرما تھے،جب آپ نے مجھے دیکھا تو فرمایا:’’رب کعبہ کی قسم! وہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔‘‘ میں نے عرض کیا،میرے والدین آپ پر قربان ہوں،وہ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ زیادہ مال والے،لیکن وہ لوگ جنہوں نے کہا: اس طرف بھی،اس طرف بھی اور اس طرف بھی،اپنے آگے،اپنے پیچھے اور اپنے دائیں،اپنے بائیں،جبکہ ایسے لوگ کم ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔