Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1895 (مشکوۃ المصابیح)
[1895] متفق علیہ، رواہ البخاري (6022) و مسلم (1008/55)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((عَلَی كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ)) . قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ: ((فَلْيَعْمَلْ بِيَدَيْہِ فَيَنْفَعَ نَفْسَہُ وَيَتَصَدَّقَ)) . قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ أَوْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: ((فيعين ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْہُوفَ)) . قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْہُ؟ قَالَ: ((فيأمر بِالْخَيرِ)) . قَالُوا: فَإِن لمي فعل؟ قَالَ: ((فَيمسك عَن الشَّرّ فَإِنَّہُ لَہُ صَدَقَة))
ابوموسی اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہر مسلمان پر صدقہ کرنا واجب ہے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا،اگر وہ نہ پائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اپنے ہاتھوں سے کمائی کرے اور اپنے آپ کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،اگر وہ استطاعت نہ رکھے یا نہ کر پائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ضرورت مند مجبور شخص کی مدد کرے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’نیکی کا حکم کرے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،اگر نہ کر سکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’برائی سے رک جائے کیونکہ یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔‘‘ متفق علیہ۔