Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1907 (مشکوۃ المصابیح)
[1907] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (2485 وقال: صحیح) و ابن ماجہ (1334) و الدارمي (340/1۔ 341 ح1668)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ ﷺ الْمَدِينَةَ جِئْتُ فَلَمَّا تَبَيَّنْتُ وَجْہَہُ عَرَفْتُ أَنَّ وَجْہَہُ لَيْسَ بِوَجْہِ كَذَّابٍ. فَكَانَ أَوَّلُ مَا قَالَ: ((أَيُّہَا النَّاسُ أَفْشُوا السَّلَامَ وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ وَصِلُوا الْأَرْحَامَ وَصَلُّوا بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلام)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَہ والدارمي
عبداللہ بن سلام ؓ بیان کرتے ہیں،جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو میں بھی (آپ کی زیارت کے لیے) آیا،جب میں نے غور کے ساتھ آپ کا چہرہ مبارک دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ آپ کا چہرہ کسی جھوٹے شخص کا چہرہ نہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے فرمایا:’’لوگو! اسلام عام کرو،کھانا کھلاؤ،صلہ رحمی کرو اور رات کے وقت،جبکہ لوگ سو رہے ہوں،نماز پڑھو،(اس طرح) تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔