Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1931 (مشکوۃ المصابیح)
[1931] رواہ مسلم (995/39)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((دِينَار أنفقتہ فِي سَبِيل اللہ ودينار أنفقتہ فِي رَقَبَةٍ وَدِينَارٌ تَصَدَّقْتَ بِہِ عَلَی مِسْكِينٍ وَدِينَارٌ أَنْفَقْتَہُ عَلَی أَہْلِكَ أَعْظَمُہَا أَجْرًا الَّذِي أنفقتہ علی أہلك)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا،ایک دینار جو تو نے گردن آزاد کرنے میں خرچ کیا ایک دینار وہ ہے جسے تو نے کسی مسکین پر خرچ کیا اور ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا،ان میں سے سب سے زیادہ باعث اجر وہ ہے جو تو نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا۔‘‘ رواہ مسلم۔