Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1935 (مشکوۃ المصابیح)

[1935] متفق علیہ، رواہ البخاري (3592) و مسلم (44/ 999)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ: أَنَّہَا أَعْتَقَتْ وَلِيدَةً فِي زَمَانِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: ((لَوْ أَعْطَيْتِہَا أخوالك كَانَ أعظم لأجرك))

میمونہ بنت حارث ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دور میں ایک لونڈی آزاد کی،انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا:’’اگر تم اسے اپنے ماموؤں کو دے دیتی تو تمہارے لیے زیادہ باعث اجر ہوتا۔‘‘ متفق علیہ۔