Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1940 (مشکوۃ المصابیح)
[1940] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1691) والنسائي (62/5 ح 2536)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أَي ہُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: عِنْدِي دِينَار فَقَالَ: ((أَنْفِقْہُ عَلَی نَفْسِكَ)) قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ: ((أَنْفِقْہُ عَلَی وَلَدِكَ)) قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ: ((أَنْفِقْہُ عَلَی أَہْلِكَ)) قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ: ((أَنْفِقْہُ عَلَی خَادِمِكَ)) . قَالَ: عِنْدِي آخَرُ قَالَ: ((أَنْت أعلم)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا،میرے پاس ایک دینار ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے اپنی جان پر خرچ کر۔‘‘ اس نے عرض کیا،میرے پاس ایک اور ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے اپنے اہل و عیال پر خرچ کر۔‘‘ اس نے عرض کیا،میرے پاس ایک اور ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے اپنے خادم پر خرچ کر۔‘‘ اس نے عرض کیا میرے پاس ایک اور بھی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’پھر تو بہتر جانتا ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔