Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1941 (مشکوۃ المصابیح)

[1941] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1652 وقال: حسن غریب) والنسائي (83/5۔ 84 ح 2570) والدارمي (201/2۔ 202 ح 2400)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ؟ رَجُلٌ مُمْسِكٌ بِعِنَانِ فَرَسِہِ فِي سَبِيلِ اللہِ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَتْلُوہُ؟ رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي غُنَيْمَةٍ لَہُ يُؤَدِّي حَقَّ اللہِ فِيہَا. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ رَجُلٌ يُسْأَلُ بِاللہِ وَلَا يُعْطِي بِہِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيّ

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا میں تمہیں بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامنے والا شخص۔کیا میں تمہیں اس کے قریب شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ آدمی جو اپنی کچھ بکریاں لے کر الگ تھلک رہتا ہے،اور اس بارے میں اللہ کا حق ادا کرتا ہے۔کیا میں تمہیں بدترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ آدمی جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے اور وہ نہ دے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و النسائی و الدارمی۔