Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1943 (مشکوۃ المصابیح)

[1943] سندہ ضعیف، رواہ أحمد (68/2 ح 5365) و أبو داود (1672) والنسائي (82/5 ح 2568) ٭ الأعمش مدلس و عنعن۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنِ اسْتَعَاذَ مِنْكُمْ بِاللہِ فَأَعِيذُوہُ وَمَنْ سَأَلَ بِاللہِ فَأَعْطُوہُ وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوہُ وَمَنْ صَنَعَ إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوہُ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مَا تُكَافِئُوہُ فَادْعُوا لَہُ حَتَّی تُرَوْا أَنْ قَدْ كَافَأْتُمُوہُ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص تم میں سے اللہ کے نام پر پناہ طلب کرے تو اسے پناہ دو،جو اللہ کے نام پر سوال کرے تو اسے عطا کرو جو شخص تمہیں دعوت دے تو اسے قبول کرو،اور جس شخص نے تمہارے ساتھ کوئی نیکی کی ہو تو تم اسے بدلہ دو،اگر تم بدلہ چکانے کے لیے کچھ نہ پاؤ تو اس کے لیے اس قدر دعا کرو کہ تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے۔‘‘ ضعیف۔