Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1947 (مشکوۃ المصابیح)
[1947] متفق علیہ، رواہ البخاري (1437) و مسلم (1023/79)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((إِذْ أَنْفَقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ طَعَامِ بَيْتِہَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ كَانَ لَہَا أَجْرُہَا بِمَا أَنْفَقَتْ وَلِزَوْجِہَا أَجْرُہُ بِمَا كَسَبَ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ لَا يَنْقُصُ بَعْضُہُمْ أَجْرَ بعض شَيْئا))
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب بیوی اسراف کیے بغیر اپنے گھر کے کھانے سے صدقہ کرے تو اسے خرچ کرنے کی وجہ سے،اس کے شوہر کو کمانے کی وجہ سے اجر ملے گا اور خازن کو بھی اتنا ہی اجر ملے گا اور کوئی کسی کے اجر میں کمی نہیں کرے گا۔‘‘ متفق علیہ۔