Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1949 (مشکوۃ المصابیح)
[1949] متفق علیہ، رواہ البخاري (1438) و مسلم (1023/79)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْخَازِنُ الْمُسْلِمُ الْأَمِينُ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِہِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِہِ نَفْسُہُ فَيَدْفَعُہُ إِلَی الَّذِي أَمر لَہُ بِہِ أحد المتصدقين))
ابوموسی اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مسلمان امین خازن جو حکم کے مطابق خوش دلی سے،جسے دینے کو کہا جائے،مکمل طور پر پورا دیتا ہے تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں شمار ہوتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔