Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1950 (مشکوۃ المصابیح)
[1950] متفق علیہ، رواہ البخاري (1388) و مسلم (1004/51)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ ﷺ: إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسَہَا وَأَظُنُّہَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ فَہَلْ لَہَا أَجْرٌ إِنْ تَصَدَّقت عَنْہَا؟ قَالَ: نعم
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میری والدہ اچانک فوت ہو گئیں،اور میرا ان کے بارے میں خیال ہے کہ اگر وہ بات کرتیں تو صدقہ کرتیں،تو اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کر دوں تو انہیں اجر ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں۔‘‘ متفق علیہ۔