Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1955 (مشکوۃ المصابیح)
[1955] رواہ مسلم (1149/157)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ إِذْ أَتَتْہُ امْرَأَةٌ فَقَالَت يَا رَسُول اللہ إِنِّي كنت تَصَدَّقْتُ عَلَی أُمِّي بِجَارِيَةٍ وَإِنَّہَا مَاتَتْ قَالَ: ((وَجَبَ أَجَرُكِ وَرَدَّہَا عَلَيْكِ الْمِيرَاثُ)) . قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہُ كَانَ عَلَيْہَا صَوْمُ شَہْرٍ أفأصوم عَنْہَا قَالَ: ((صومي عَنْہَا)) . قَالَت يَا رَسُول اللہ إِنَّہَا لَمْ تَحُجَّ قَطُّ أَفَأَحُجُّ عَنْہَا قَالَ: ((نعم حجي عَنْہَا)) . رَوَاہُ مُسلم
بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا جب ایک خاتون آپ کے پاس آئی،اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں نے اپنی والدہ کو ایک لونڈی صدقہ کی تھی اور وہ (یعنی والدہ) وفات پا گئی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تمہارا اجر واجب ہو گیا اور وہ بطور میراث تمہارے پاس واپس آ گئی۔‘‘ اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اگر ایک ماہ کے روزے اس کے ذمے ہوں تو کیا میں اس کی طرف سے روزے رکھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس کی طرف سے روزے رکھو۔‘‘ اس عورت نے عرض کیا: اس نے تو حج بھی نہیں کیا تھا،تو کیا میں اس کی طرف سے حج کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں،اس کی طرف سے حج کرو۔‘‘ رواہ مسلم۔