Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1956 (مشکوۃ المصابیح)
[1956] متفق علیہ، رواہ البخاري (1899) و مسلم (1079/2)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((إِذا دخل شہر رَمَضَانُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَہَنَّمَ وَسُلْسِلَتِ الشَّيَاطِينُ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((فُتِحَتْ أَبْوَابُ الرَّحْمَةِ))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے:’’جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے:’’رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔