Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1967 (مشکوۃ المصابیح)

[1967] ضعیف، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (3633) ٭ فیہ ولید بن ولید: مختلف فیہ و ضعفہ راجح و للحدیث شواھد کثیرۃ لا یصح منھا شئ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((إِنَّ الْجَنَّةَ تُزَخْرَفُ لِرَمَضَانَ مِنْ رَأْسِ الْحَوْلِ إِلَی حَوْلِ قَابِلٍ)) . قَالَ: فَإِذَا كَانَ أَوَّلُ يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ ہَبَّتْ رِيحٌ تَحْتَ الْعَرْشِ مِنْ وَرَقِ الْجَنَّةِ عَلَی الْحُورِ الْعِينِ فَيَقُلْنَ: يَا رَبِّ اجْعَلْ لَنَا مِنْ عِبَادِكَ أَزْوَاجًا تَقَرَّ بِہِمْ أَعْيُنُنَا وَتَقَرَّ أَعْيُنُہُمْ بِنَا . رَوَی الْبَيْہَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جنت کو رمضان کے لیے پورا سال مزین کیا جاتا ہے۔‘‘ فرمایا:’’جب رمضان کا پہلا دن ہوتا ہے تو عرش کے نیچے جنت کے پتوں سے ہوا چلتی ہوئی حورعین تک پہنچتی ہے تو وہ کہتی ہیں: رب جی! اپنے بندوں میں سے ہمارے شوہر بنا دے،ہم ان سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں اور وہ ہم سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں۔‘‘ امام بیہقی نے تینوں احادیث شعب الایمان میں روایت کی ہیں۔ضعیف۔