Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1978 (مشکوۃ المصابیح)
[1978] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2340) و الترمذي (691) والنسائي (131/4۔ 132 ح 2114۔ 2115) و ابن ماجہ (1652) والدارمي (5/2 ح 1699) ٭ سماک ثقۃ صدوق لکن سلسلۃ سماک عن عکرمۃ: سلسلۃ ضعیفۃ، انظر سیر أعلام النبلاء (248/5) وغیرہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْہِلَالَ يَعْنِي ہِلَالَ رَمَضَانَ فَقَالَ: ((أَتَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ؟)) قَالَ: نَعَمْ قَالَ: ((أَتَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ؟)) قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: ((يَا بِلَالُ أَذِّنْ فِي النَّاسِ أَن يَصُومُوا غَدا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ والدارمي
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،ایک اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے کہا: میں نے رمضان کا چاند دیکھا ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں؟‘‘ اس نے عرض کیا،جی ہاں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم گواہی دیتے ہو کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں؟‘‘ اس نے عرض کیا،جی ہاں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بلال! لوگوں میں اعلان کر دو کہ وہ کل روزہ رکھیں۔‘‘ ضعیف۔