Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1986 (مشکوۃ المصابیح)

[1986] متفق علیہ، رواہ البخاري (1965) و مسلم (1103/57)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنِ الْوِصَالِ فِي الصَّوْمِ. فَقَالَ لَہُ رجل: إِنَّك تواصل يَا رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: وَأَيُّكُمْ مِثْلِي إِنِّي أَبَيْتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي ويسقيني

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے روزوں میں وصال کرنے سے منع فرمایا،تو کسی آدمی نے آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ تو وصال فرماتے ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کون میری طرح ہے؟ میں رات کو سوتا ہوں تو میرا رب مجھے کھلا پلا دیتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔